امید ہے کہ گروسی کے دورہ تہران سے تعلقات میں استحکام بڑھے گا: ایران کے سینیئر سفارتکار

تہران/ ارنا- ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے مستقل مندوب رضا نجفی نے رافائل گروسی کو اپنے سفارتی اسناد پیش کرتے وقت آئی اے ای اے کے سربراہ کے دورہ تہران کا خیرمقدم کیا۔

رضا نجفی نے کہا کہ آئی اے ای اے کو اپنے فرائض کے مطابق، ایک خودمختار، فنی اور غیرجانبدار ادارہ رہنا چاہیے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ رافائل گروسی کا دورہ تہران جو بدھ کے دن انجام پا رہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران اور آئی اے ای اے کے تعاون میں استحکام کا باعث بنے۔

اس موقع پر رافائل گروسی نے بھی کہا کہ ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے ساتھ ایران کا تعاون جاری ہے۔ انہوں نے تمام فریقوں کے مابین مثبت اور تعمیری ماحول فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔

رضا نجفی اور رافائل گروسی نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں گفتگو بھی کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .